Events Gallery 2024, Sheikh Zayed Medical College / Hospital Rahim Yar Khan
*میڈیکل ٹیچنگ میں بین الاقوامی سرٹیفکیشن تقسیم کی تقریب*
رحیم یار خان: شیخ زید میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال (SZMCH) کے 29 فیکلٹی ممبران کو انٹرنیشنل سرٹیفکیشن ان میڈیکل ٹیچنگ (ICMT/CHPE) سے نوازا گیا۔ یہ پروقار تقریب پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری کی سربراہی میں منعقد ہوئی۔ اس سرٹیفکیشن کورس کا انعقاد شفا تعمیر ملت یونیورسٹی (STMU) اور برطانیہ کی اسٹاف اینڈ ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن (SEDA) کے تعاون سے کیا گیا۔
پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری نے سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ سرٹیفکیشن شیخ زید میڈیکل کالج کو بین الاقوامی تعلیمی معیارات کے قریب لے جانے میں مددگار ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جدید تعلیم کے لیے رہنمائی، تنقیدی سوچ اور تحقیق کو روایتی تدریس کے مقابلے میں بنیادی اہمیت حاصل ہے۔
انہوں نے اس کورس کے انعقاد پر شفا تعمیر ملت یونیورسٹی اور SEDA کے بین الاقوامی فیکلٹی کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اس پروگرام کے ذریعے فیکلٹی ممبران کی تعلیمی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ اقدام شیخ زید میڈیکل کالج میں میڈیکل تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنائے گا اور مستقبل کے معالجین کے لیے ایک مضبوط تعلیمی ماحول فراہم کرے گا۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر علی برھان مصطفے، پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد سیال، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عروج برھان، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر طاھر حسان چانڈیو سمیت دیگر فیکلٹی ممبرز نے شرکت کی
23/04/2024
One day seminar on “Emerging Infections and Preparedness : Fundamentals of Infections Prevention and Control” was held at Sheikh Zayed Medical College/Hospital Rahim Yar Khan