our Management
Administrative Committee
i. Secretary, Govt. of the Punjab, Specialized Healthcare & Medical Education Department
ii. Secretary, Govt. of the Punjab, Finance Department
iii. Deputy Commissioner, R.Y. Khan
iv. Principal, Sheikh Zayed Medical College, R.Y Khan
v. Medical Superintendent, Sheikh Zayed Hospital, R.Y Khan
Prof. Dr. Muhammad Saleem
I feel proud with extreme humbleness that Sheikh Zayed Medical College, Rahim Yar Khan has established its worth in a short span of time. In addition to its recognition by PMDC
Practice makes perfect
We know about your hectic schedule. We also know the only way you truly understand a subject is by practicing it in a real environment. This is why we’ve set a playground area that’s full of hours of exercises, questions and challenges. It even has a gaming section.
The best campus facilities
In addition to our online library and classroom, we also offer an option to take part in a live classroom. Here you’ll be able to use the most up-to-date facilities and computer equipment.
سپیشل سیکرٹری امان اللہ، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب نے پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری اور ان کی ٹیم کے ہمراہ آج پائلٹ پروگرام برائے حب اینڈ سپوک ماڈل ظاہر پیر رحیم یار خان سائٹ کا دورہ کیا۔ انہیں پروجیکٹ ڈائریکٹر آئی ڈی اے پی اور ان کی ٹیم نے پراجیکٹ کی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہیں بتایا گیا کہ پراجیکٹ کا 85 فیصد کام سائٹ پر مکمل ہو چکا ہے جبکہ باقی کام ہنگامی بنیادوں پر ختم کیے جا رہے ہیں جو کہ آئندہ دو ماہ میں مکمل کر لئے جائیں گے۔
پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم نے سکریٹری کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چونکہ یہ منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، اس مرحلے پر ہیومن ریسورس کی منظوری کا عمل شروع کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
سپیشل
سیکریٹری اور پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم نے IDAP ٹیم کو ہدایات جاری کیں کہ کام کی رفتار کو مزید بڑھایا جائے تاکہ پراجیکٹ آنے والے دو مہینوں میں پائہ تکمیل تک پہنچ سکے،
سپیشل سیکرٹری اور پرنسپل صاحب نے آئی ڈیپ کی ٹیم کو شاندار کارکردگی پر انکی بہترین خدمات کو سراہا۔۔
شیخ زاید میڈیکل کالج و ہسپتال رحیم یار خان میں جنوبی پنجاب کے پہلے پین کلینک کا افتتاح۔
پرنسپل شیخ زاید میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری کی خصوصی ہدایت پر، ایم ایس شیخ زاید ہسپتال ڈاکٹر راو امجد کی زیر نگرانی اور ڈاکٹر سائرہ صدف کی سربراہی میں تین صوبوں کے سنگم پر واقع شیخ زید ہسپتال میں پین مینجمنٹ کلینک کا افتتاح کر دیا گیا- یہ SZH کا پہلا پین کلینک ہے۔
اس میں کمردرد شیٹیکا پٹھوں جوڑوں سمیت کینسر کے درد کا ابتدائی اور جدید علاج کیا جائے گا- او پی ڈی میں پین کلینک بروز جمعہ صبح 9 تا 11 بجے کام کرے گا- رحیم یارخان پین کلینک بارے عوام الناس میں زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جائے گی تاکہ دور دراز جانے کی بجائے لوگ شیخ زید ہسپتال میں اپنے علاج کےلیے آ سکے- رحیم یارخان پین کلینک میں جدید علاج شروع کیا گیا ہے اب ایک انجیکشن سے مریض صحت مند ہوا کرے گا- پین کلینک کے علاج سے مستقل میڈسن کی ضرورت ختم ہو جاتی ہے-
رحیم یارخان میں ویکسین پروینٹ ایبل بیماریوں کے بارے میں تربیتی ورکشاپ۔۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے وی پی ڈی ورکشاپ کا انعقاد ، شیخ زید ہسپتال کے پروفیسرز، پیڈز سپیشلسٹ، میڈیسن کے ڈاکٹرز شریک،متعدی بیماریوں کی تشخیص، تحقیق، سرویلنس، رپورٹ، علاج اور احتیاطی تدابیر کے بارے تربیت دی گئی،،،،، بچوں کی جان کو خطرہ متعدی بیماریوں، خسرہ، پولیو، تشنج، خناق، ٹینٹس سمیت متعددی بیماریوں سے ہے،، ان کا بچائو صحت کی سہولیات دینے والے ڈاکٹرز اور اسٹاف کی وجہ سے ہی ممکن ہے،، عالمی ادارہ صحت نے شیخ زید ہسپتال کے پروفیسرز، پیڈز اسپیشلسٹ، میڈیسن،یورالوجسٹ،پتھالوجسٹ ، ای این ٹی، سرجری سمیت مختلف شعبہ سے جات تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز کو متعدی بیماریوں کی سرویلنس کے بارے میں جدید طریقہ رائج سے متعلق وی پی ڈی ورکشاپ میں تربیت دی،،، تربیتی ورکشاپ میں متعدی بیماریوں کی تحقیقات، اس کے علاج اور پھیلائو کو روکنے کے بارے میں بھی تربیت دی گئی،، پرنسپل پروفیسرڈاکٹر محمد سلیم لغاری کا کہنا تھا کہ تربیتی ورکشاپ کے انعقاد سے ڈاکٹرز کو متعدی بیماریوں سے متعلق جدید تحقیقات سے آگاہی ملی ہے۔ بچوں میں متعدی بیماریاں بہت عام ہیں،، ورکشاپ میں ڈاکٹر کو نئی تحقیقات سیکھنے کے موقع ملا ہے۔ ایم ایس شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر امجد علی رائو کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کو جدید تحقیقات کے بارے میں تربیت ملنے سے متعدی بیماریوں کی سرویلنس بہتر ہوگی۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر لیاقت چوہان کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں ہونے والی سرویلنس رپورٹ کی مدد سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کو بہترین اقدامات کرنے میں مدد ملے گی ۔متعدی بیماریوں کی ویکسین، اس کے بارے میں نئی تحقیقات، ویکسین لگانے کے طریقہ کار، مقدار اور مقررہ خوراک کے بارے میں بھی تربیتی سیشن میں آگاہی دی گئی،، تربیت ورکشاپ میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر مفکر میاں نے ڈاکٹرزکو تربیت دی-
Learn from the very best
Join our course and start building the most wanted career available today. We make sure every class is easily understood, and that all students reach the same level of expertise needed for today’s hi-tech industry.
Working hours
Monday - Saturday:8:00-14:00Hrs
Friday - 8:00-12:00
We are here
Sheikh Zayed Medical College Rahim Yar khan, Pakistan
Phone:+92 68 9230165-167
Fax:+92 68 9230162
Email: info@szmc.edu.pk