آج پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال رحیم یار خان پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری کی زیر قیادت گائنی ڈیپارٹمنس کے تعاون سے۔ Safe Motherhood پر ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔
جس میں گائنی ڈیپارٹمنٹس کی فیکلٹی، فائنل ایئر ایم بی بی سٹوڈنٹس، ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتال سے لیڈی ڈاکٹروں نے شرکت کی
اس موقع پر پرنسپل شیخ زاید میڈیکل کالج و ہسپتال رحیم یار خان پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے ماں کا صحت مند ہونا بہت ضروری ہے اگر آپ چاہتے ہیں کہ معاشرہ صحت مند ہو تو سب سے پہلے آپ کو ماں کی صحت کا خیال رکھنا ہوگا، ، اگر ماں صحت مند ہو گی تو بچے بھی صحت مند ہوں گے اگر بچے صحت مند ہوے تو معاشرہ بھی صحت مند ہو گا۔ جسمانی ہیلتھ کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت کا بھی خیال رکھنا بہت ضروری ہے ۔
مزید کہا کہ آپ لوگ خوش قسمت ہیں کہ آپ کو ایسے سیمینار اٹینڈ کرنے کا موقع ملا ہے کل کو آپ نے بھی کنسلٹنٹ بننا ہے یہ سیمینار آپ کے لیے بہت مفید ثابت ہوگا۔
آخر میں پرنسپل صاحب نے تینوں گائنی یونٹس کے سٹاف کو ایپریشیٹ کیا ۔
اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر آغا توحید احمد خان اور دیگر سٹاف نے بھی شرکت کی ۔
آج 26 مئی 2023 کو شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری کی زیر نگرانی فرسٹ ایئر ایم بی بی ایس کی کلاس کے لیے ایک موٹیویشنل لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔ ڈاکٹر عمران بشیر ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹینڈنٹ نے لیکچر دیا، فرسٹ ایئر کی تمام کلاس نے لیکچر میں شرکت کی۔
انہوں نے فرسٹ ائیر کلاس کو مبارکباد دی اور کہا کہ ایک بہت ہی نوبل پروفیشن میں ان کے کریئر کا آغاز ہوا ہے اور پھر انہوں نے آنے والی زندگی کے لیے کچھ معاشرتی اقدار کا ذکر کیا جس میں معاشرے میں رہنے کے لیے ہمدردی کی ضرورت پر زور دیا گیا خاص طور پہ ڈاکٹروں کے لیے جن کا ہمدردی کا رویہ مریضوں کے ساتھ اپنایا جانا چاہیے۔
انہوں نے بہت ہی کلرفل تصویروں اور ویڈیوز کے ساتھ اس کی اہمیت کو اجا گر کیا، نیز اس کے ساتھ ہی مشکل حالات میں رہ کر کام کرنا اور نئی تعمیری قسم کی سرگرمیوں کی ضرورت کو اجاگر کیا گیا یہ ایک انٹریکٹو سیشن تھا اس میں سٹوڈنٹس سے سوال جواب بھی ہوئے، سٹوڈنٹس نے اس میں خاصی دلچسپی لی۔
بعد میں پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج ڈاکٹر محمد سلیم لغاری نے بھی ایڈریس کیا اور انہوں نے فرسٹ ایئر کلاس کا ویلکم کیا اور آئندہ کے لیے اس پروفیشن میں ایک لائحہ عمل ان کے لیے بیان کیا کہ انہیں پڑھائی کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لینا چاہئے تاکہ ان کی جو پرسنلٹی ہے اس کی مکمل طور پر تعمیر ہو سکے۔
سٹوڈنٹس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آپ سب کو سیون سٹار ڈاکٹر بننا ہے، نئے نصاب کے مطابق شروع سے ہی مریضوں کو چیک کرنے کا موقع ملے گا، مریضوں کے ساتھ ہمدردی رکھیں آپ کے والدین کو آپ سے امیدیں ہیں، انکے خواب پورے کریں، اچھے سے پڑھیں مزے سے دل لگا کے پڑھیں اسٹڈی کے دوران ایک دوسرے سے تعاون کریں، علم شیئر کریں علم شیئر کرنے سے بڑھتا ہے۔
اللہ پاک آپ سب کی قسمت اچھی کرے۔
اس سیشن میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر خرم سلام سہگل صاحب، ڈاکٹر خرم منیر اور ڈاکٹر جاوید اقبال اور دیگر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی
پرنسپل شیخ زاید میڈیکل کالج و ہسپتال رحیم یار خان پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری، میڈیکل سپریٹنڈنٹ شیخ زاید ہسپتال رحیم یار خان ڈاکٹر آغا توحید احمد خان اور ان کے ساتھ
ایگزیکٹو انجینئر شیخ زاید میڈیکل کالج و ہسپتال ضیغم عباس اور انجینئرنگ اینڈ ڈویلپمنٹ ونگ کی ٹیم نے پراجیکٹ سکیم پائلٹ پروگرام ہب اینڈ سپوک ماڈل ظاہر پیر رحیم یار خان کا تفصیلی دورہ کیا
کنسٹرکشن سائٹ پر ڈپٹی پراجیکٹ منیجر نے تفصیلی بریفنگ دی۔
ورلڈ تھلیسمیا ڈے کے موقع پر شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال رحیم یار خان میں آگاہی واک اور ورکشاپ کا انعقاد
شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال رحیم یار خان میں 8 مئی ورلڈ تھیلیسیمیا ڈے کے موقع پر پرنسپل شیخ زاید میڈیکل کالج و ہسپتال رحیم یار خان پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری کی سربراہی میں تھیلیسیمیا سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا اور واک کے بعد سیمینار اور ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد بلال غفور نے حاضرین کو تھیلیسیمیا بیماری سے آگاہی کی معلومات فراہم کی اور کیریئر سکرینگ جنیاتی مشاورت اور دوران حمل تھیلیسیمیا کے ٹیسٹ کے بارے میں بتایا۔
اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر راغب اقبال نے تھیلیسیمیا سنٹر شیخ زاید ہسپتال رحیم یار خان کی سالانہ رپورٹ پیش کی اور حاضرین کو بتایا کہ تھیلیسیمیا سینٹر میں تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کو مفت علاج کی سہولیات میسر کی جاتی ہیں
پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری نے حاضرین سے مخاطب ہو کر بتایا کہ شیخ زید میڈیکل کالج میں تھیلیسیمیا کے مرض کی تشخیص اور CVS ٹیسٹ کی سہولت ہر خاص و عام کے لئے مفت فراہم کی جاتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ شادی سے پہلے تھیلیسیمیا کے جین کا ٹیسٹ ہر مرد و عورت کو کروانا چاہیے تاکہ پاکستان کو تھیلیسیمیا فری بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر کیا جا سکے ۔
تقریب کے مہمانان خصوصی حاجی غلام کبریا، شیراز احمد ایڈوکیٹ اور ڈاکٹر شہزاد بخاری تھے۔
تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر جمال انور نے سیمینار میں حاضرین خوش آمدید کہا اور تھیلیسیمیا سے آگاہی سے متعلق سیمینار کا انعقاد کرنے پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا- ڈاکٹر شہباز حسین نے حاضرین، تمام معزز مہمان گرامی اور تھیلیسیمیا کے بچوں کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر مظہر جام ، پروفیسر ڈاکٹر غلام فرید، پروفیسر ڈاکٹر فہیم اعوان, پروفیسر ڈاکٹر ظہیر مصطفیٰ، ڈاکٹر ثمینہ وسیم، ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر مشتاق احمد و دیگر ڈاکٹرز، طلباء اور سماجی تنظیموں کے کارکنوں نے شرکت کی
تقریب کے اختتام پر تھیلیسیمیا کے بچوں کے لئے میجک شو پیش کیا گیا اور تحائف دیے گئے۔