Skip to content
  • 068-9230168
  • info@szmc.edu.pk
Notice: Welcome to our college.
Quick Links
  • News & Events 2026
  • Raigzaar
  • Tender Notice
Sheikh Zayed Medical College Rahim Yar Khan

Sheikh Zayed Medical College Rahim Yar Khan

Services Before Self

  • Home
  • About Us
    • Our Principals
    • Aims & Objective
    • Administration
    • Board of Management
    • Messages
      • Chief Minister of Punjab
      • Chairman Board of Management
      • Principal SZMC
    • History Of Sheikh Zayed Medical College
    • History Of Rahim Yar Khan
  • News & Events
    • News & Events 2026
    • News & Events 2025
    • News & Events 2024
    • News & Events 2023
    • News & Events 2022
    • News & Events 2021
    • News & Events Archive
  • Departments
    • Basic Departments
      • Anatomy Department
      • Biochemistry Department
      • Community Medicine Department
      • Forensic Medicine & Toxicology Department
      • Pathology Department
      • Pharmacology & Therapeutics Department
      • Physiology Department
    • Clinical Sciences Departments (A – O)
      • Anesthesia Department and ICU
      • Cardiology Department
      • Department Of Cardio Vascular And Thoracic Surgery
      • Department of Clinical Oncology (Radiotherapy)
      • Dermatology Department
      • ENT, HEAD & NECK SURGERY DEPARTMENT
      • Department Of Medicine
      • Nephrology Department
      • Department of Neurology
      • Neurosurgery Department
      • Obstetrics & Gynaecology Department Unit-I
      • Obstetrics & Gynaecology Department Unit-II
      • Obstetrics & Gynaecology Department Unit-III
      • Ophthalmology Department
      • Department of Oral and Dental Surgery
      • Orthopedic Surgery Unit I
      • Orthopedic Surgery Unit II
    • Clinical Sciences Departments (P – Z)
      • Pediatrics Department Unit I
      • Pediatrics Department Unit II
      • Pediatric Surgery Department
      • Plastic Surgery & Burn Department
      • Physiotherapy Department
      • Psychiatry Department
      • Pulmonology Department
      • Radiology Department
      • Surgery Unit-I Department
      • Surgery Unit-II Department
      • Thoracic Surgery Department
      • Urology Department
    • Center For Thalassemia Care (CTC)
    • Department of Information Technology
    • Department of Medical Education
    • Research Cell
      • JSZMC
      • ZRF
    • Sheikh Khalifa School of Allied Health Sciences and Health Care Centre
    • Security Department
    • Sports Department
  • Academics
    • Admissions
      • MBBS Admission
      • Allied Health Sciences Admission
    • Facilities
      • Hostel Accommodation
      • General Facilities
    • Library Information Services
    • Zayedians Awareness & Literary Society (ZALS)
    • ELECTIVE CLINICAL ROTATION POLICY FOR MBBS STUDENTS
  • Picture Gallery
    • Events Gallery 2026
    • Events Gallery 2025
    • Events Gallery 2024
    • Events Gallery 2021 & 2022 & 2023
    • Events Gallery 2020
    • Events Gallery 2018-19
    • Sports Gallery
    • Events Gallery Archive
  • Information Desk
    • 7th Convocation 2026
    • Career
    • Tender Notice
    • Contact Us

Picture Gallery

 Memorable Moments (Departure of Prof. Dr. Muhammad Saeed, Principal SZMC / H, R. Y. Khan) .
(2ND January, 2015 )
Farewell Dinner to Prof. Dr. Muhammad Saeed, principal Sheikh Zayed Medical College Rahim Yar Khan.
(29TH December, 2014 )
 

VISION

The vision of Sheikh Zayed Medical College is to be globally recognized center of excellence in medical education, research and healthcare delivery with islamic ethical values.

MISSION STATEMENT

Our mission is to produce exceptional healthcare professionals who have the best knowledge of medical sciences and research, abiding by the principles of ethics and professionalism to promote holistic patient and population-centered health care of highest standard. Read More…

Organogram of the Administration of SZMC/H RYK

Organogram of the Administration of Sheikh Zayed Medical College/Hospital Rahim Yar Khan

CPC Library

CPC Library 2026
CPC Library 2025
CPC Library 2024
CPC Library 2023

Policy on Postgraduate Studies

Sheikh Zayed Medical College/Hospital Rahim Yar khan, adopts and follows policies, rules, and regulations regarding Postgraduate courses like FCPS, MD, MS and diplomas in different subjects as prescribed by SHC&ME, CPSP, and UHS under regulatory framework of Pakistan Medical and Dental Council Islamabad. Read More…

Student related Policies SZMC RYK

Student related Policies SZMC

CM HONHAAR SCHOLARSHIPS PROGRAM

CM HONHAAR SCHOLARSHIPS Undergraduate Scholarship Program

Student Notice Board

ALLIED HEALTH SCIENCES DEGREE PROGRAMME FOR THE ACADEMIC SESSION
2026-2027 FALL. (PHASE-II)


FIRST ADMISSION LIST OF ALLIED HEALTH SCIENCES COURSES FOR SESSION 2026-2027 FALL


MERIT LIST FOR ADMISSION INTO ALLIED HEALTH SCIENCES FOR SESSION 2026-27 FALL


Result of Entrance Test for Admission of Allied Health Sciences Fall 2026-2027 (Held on 23-09-2026)


Admissions are open in the Allied Health Sciences Degree Programme for the Academic Session 2026–2027 (Fall).


SUBMISSION OF UPDATED INFORMATION OF VACANT SEATS FOR TRANSFER / MIGRATION (MBBS) – SZMC, RAHIM YAR KHAN


7th Convocation 2026


SZMC ALUMNI

HEC Digital Library

Journal of SZMC, RYK

Zayedians Awareness & Literary Society (ZALS)

Hall of Fame

Picture Gallery

SZMC Library OPAC

Raigzaar

Facebook

Sheikh Zayed Medical College/Hospital Rahim Yar Khan

Sheikh Zayed Medical College/Hospital Rahim Yar Khan

5 days 23 hours ago

رحیم یار خان:-
شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال رحیم یارخان میں ورلڈ سائٹ ڈے 2026 کے حوالے سے آگاہی واک اور سیمینار، بینائی کے تحفظ اور امراض چشم کی بروقت تشخیص پر زور۔ شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال رحیم یار خان کے شعبہ امراض چشم کے زیر اہتمام ورلڈ سائٹ ڈے 2026 کے سلسلے میں ایک جامع آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا، جس میں طبی ماہرین نے آنکھوں کی صحت، بینائی کو متاثر کرنے والی بیماریوں، نابینا پن کی وجوہات، احتیاطی تدابیر اور بروقت علاج کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام میں آنکھوں کی بیماریوں سے متعلق شعور اجاگر کرکے بینائی کے تحفظ اور قابلِ تدارک نابینا پن کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔سیمینار کا اہتمام ہیڈ آف آئی ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر صدیق چوہدری اور شعبہ امراض چشم کے فیکلٹی ممبران نے کیا۔ تقریب میں پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر محمود بخاری، ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایڈمن) ڈاکٹر عنبرین بھٹی، انچارج او پی ڈی ڈاکٹر شازیہ عامر ڈائریکٹرسکیورٹی پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف چوہدری،اے ایم ایس ڈاکٹر شازیہ طارق، چیف فارماسسٹ ڈاکٹر نادیہ شمیم مغل، پروفیسر ڈاکٹر عمران بشیر، پروفیسر ڈاکٹر جمال انور اور مختلف شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔ اس موقع پر شعبہ امراض چشم کے ڈاکٹر سجاد محمد حیدر، ڈاکٹر وقاص، ڈاکٹر خاور صدیق، ڈاکٹر ہما فیض، ڈاکٹر سمیرا ریاض، ڈاکٹر محمد لطیف اور ڈاکٹر رمضان سمیت پوسٹ گریجویٹ ریزیڈنٹس (PGRs)، اسٹاف نرسز اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بینائی انسانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے اور آنکھوں کی صحت کو نظرانداز کرنے کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنکھوں کے امراض کی بروقت تشخیص، مستند معالج سے رجوع اور مناسب علاج کے ذریعے بینائی کو محفوظ بنانے اور متعدد پیچیدگیوں سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔ عوام میں آگاہی کی کمی اور علاج میں تاخیر بعض اوقات ایسے امراض کو پیچیدہ بنا دیتی ہے جن کی بروقت تشخیص سے بینائی کو پہنچنے والے نقصان کو کم کیا جا سکتا ہے۔ماہرین امراض چشم نے سفید موتیا، کالا موتیا (گلوکوما)، ذیابیطس کے باعث آنکھ کے پردے (ریٹینا) کو پہنچنے والے نقصان اور آنکھوں پر چوٹ لگنے سے پیدا ہونے والے مسائل کی وجوہات، علامات اور علاج کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بالخصوص ذیابیطس کے مریضوں کو باقاعدگی سے آنکھوں کا معائنہ کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شوگر کے باعث آنکھ کے پردے میں پیدا ہونے والی تبدیلیاں ابتدا میں واضح علامات کے بغیر بھی سامنے آ سکتی ہیں، اس لیے احتیاطی معائنہ انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ مقررین نے زور دیا کہ آنکھوں میں درد، دھندلا پن، اچانک بینائی میں کمی یا کسی بھی غیر معمولی علامت کو نظرانداز نہ کیا جائے اور فوری طور پر مستند ماہر امراض چشم سے رجوع کیا جائے۔شرکاء کو بتایا گیا کہ آنکھوں کی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا، طبی مشوروں پر عمل کرنا، باقاعدہ معائنہ کروانا اور بیماری کی علامات ظاہر ہونے پر تاخیر کے بغیر علاج شروع کرنا ضروری ہے۔ مقررین نے اس امر پر بھی زور دیا کہ بینائی کے تحفظ کے لیے صرف علاج ہی نہیں بلکہ عوامی آگاہی، بروقت طبی سہولیات تک رسائی اور احتیاطی اقدامات بھی بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔تقریب کے دوران پوسٹ گریجویٹ ریزیڈنٹس کے مابین آگاہی پر مبنی پلے کارڈز کا مقابلہ بھی منعقد کیا گیا، جس میں شرکاء نے تخلیقی انداز میں آنکھوں کی صحت، بینائی کے تحفظ اور امراض چشم سے بچاؤ کے پیغامات اجاگر کیے۔ مقابلے میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے پی جی آرز میں سرٹیفکیٹس اور انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس سرگرمی کا مقصد طبی عملے اور زیرِ تربیت ڈاکٹروں میں آنکھوں کی صحت سے متعلق آگاہی کے پیغام کو مزید مؤثر انداز میں اجاگر کرنا تھا۔ورلڈ سائٹ ڈے 2026 کے موقع پر منعقدہ اس سیمینار نے آنکھوں کی صحت کو ترجیح دینے، امراض چشم کی بروقت تشخیص اور بینائی کے تحفظ کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت کو نمایاں کیا۔ شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال کے شعبہ امراض چشم کی جانب سے منعقدہ اس آگاہی سرگرمی کے ذریعے یہ پیغام دیا گیا کہ باقاعدہ طبی معائنہ، بروقت علاج اور احتیاطی تدابیر اپنا کر بینائی سے محرومی کے خطرات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔

95
12
View on Facebook
Share
Sheikh Zayed Medical College/Hospital Rahim Yar Khan

Sheikh Zayed Medical College/Hospital Rahim Yar Khan

6 days 20 hours ago

*شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں بریسٹ کینسر آگاہی واک*

رحیم یار خان: شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کے شعبہ آنکولوجی کے زیرِ اہتمام، ہیڈ آف آنکولوجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر شانزہ شہباز کی جانب سے پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری کی سربراہی میں بریسٹ کینسر آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔

واک کا مقصد خواتین اور عام عوام میں بریسٹ کینسر کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا، بروقت تشخیص کی اہمیت اور احتیاطی تدابیر سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔ واک کا آغاز ایم ایس آفس سے ہوا اور شرکاء شعبہ آنکولوجی تک واک کرتے ہوئے پہنچے۔

واک میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر سید عامر بخاری سمیت ڈاکٹرز، طبی عملہ اور ہسپتال کے متعلقہ شعبہ جات کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر پنک ٹوبر آگاہی بوتھ بھی قائم کیا گیا، جہاں بریسٹ کینسر سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔

ہیڈ آف آنکولوجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر شانزہ شہباز نے کہا کہ بریسٹ کینسر کے خلاف مؤثر جدوجہد کے لیے عوام میں شعور اجاگر کرنا انتہائی ضروری ہے۔ خواتین کو چاہیے کہ وہ اپنی صحت کے حوالے سے باخبر رہیں اور کسی بھی غیر معمولی علامت کی صورت میں بروقت طبی معائنہ کروائیں۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سید عامر بخاری نے کہا کہ بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص اور علاج سے قیمتی انسانی جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔ ہسپتال میں مریضوں کو بہتر طبی سہولیات اور رہنمائی فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری نے کہا کہ بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگاہی اور بروقت تشخیص خواتین کی صحت کے تحفظ کے لیے نہایت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی آگاہی سرگرمیاں وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ بریسٹ میں کسی بھی قسم کی تکلیف، غیر معمولی تبدیلی یا علامت کی صورت میں اسے نظر انداز نہ کیا جائے بلکہ فوری طور پر ڈاکٹر سے چیک اپ کروایا جائے اور ضروری ٹیسٹ کرائے جائیں۔ بروقت تشخیص اور علاج سے اس مرض پر مؤثر طریقے سے قابو پایا جا سکتا ہے۔

110
13
View on Facebook
Share
Copyright. All rights reserved.
Proudly powered by WordPress | Education Hub by WEN Themes