Events Gallery 2026

Events Gallery 2026, Sheikh Zayed Medical College / Hospital Rahim Yar Khan

08-05-2026

Thalassemia Awareness Walk in connection with World Thalassemia Day 8th May 2026.

04-05-2026

شیخ زاید میڈیکل کالج رحیم یار خان میں ریسرچ ایڈوائزری کمیٹی کا اہم اجلاس 4 مئی 2026 کو ریسرچ سیل میں منعقد ہوا، جس کی صدارت پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری نے کی۔ اجلاس میں فیکلٹی ممبران، مختلف شعبہ جات کے سربراہان، ریسرچرز اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران گزشتہ میٹنگ کے بعد ہونے والی تحقیقی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کوآرڈینیٹر ریسرچ ایڈوائزری کمیٹی، پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفیٰ نے بریفنگ دیتے
ہوئے بتایا کہ کالج ھذا کے طلبہ نے 2 سال میں عالمی میعار کے 35 سے زیادہ تحقیقی منصوبے بین الاقوامی جرائد میں شائع کروائے، جن میںCirculation, CHEST، ACS اور ACG جیسے معروف جرائد شامل ہیں۔ مزید برآں، گزشتہ دو برسوں میں فیکلٹی، طلبہ اور سابق طلبہ کی جانب سے تحقیقی مقالے شائع ہوئے، جنہیں قومی و بین الاقوامی کانفرنسز میں بھی پیش
کیا گیا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ اب تک شیخ زاید میڈیکل کالج رحیم یار خان میں مجموعی طور پر سینکڑوں کی تعداد میں تحقیقی مقالے شائع ہوئے ہیں۔
اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ ادارے نے 2024 اور 2025 میں دو سالانہ ریسرچ ڈے کانفرنسز کامیابی سے منعقد کیں۔
علاوہ ازیں مختلف قومی و بین الاقوامی کانفرنسز میں ادارے کے طلباء اور فیکلٹی نے 5 نمایاں پوزیشنز حاصل کیں، جو ادارے
کی تحقیقی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

اجلاس میں تحقیق کے میدان میں درپیش مسائل پر بھی غور کیا گیا۔

ریسرچ ایڈوائزری کمیٹی نے متعدد اہم فیصلے کیے، جن میں تحقیقی سرگرمیوں کے لیے ضروری سوفٹویئر کی فوری خریداری، تحقیقی ڈیٹا بیسز کی سبسکرپشن، طلبہ کے لیے ادارہ جاتی ای میلز
کا اجراء، اور ریسرچ فنڈنگ کے مواقع فراہم کرنا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ادارے اور فیکلٹی کے لیے تحقیقی فورمز کی پروفائلز بنانے اور سوشل میڈیا پر تحقیقی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس کے اختتام پر پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری اور ریسرچ ایڈوائزری کمیٹی کے سینئر فیکلٹی ممبران نے تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مکمل ادارہ جاتی تعاون کی یقین دہانی کروائی اور فیکلٹی، طلبہ و سابق طلبہ کی کاوشوں کو سراہا۔

یہ اجلاس ادارے میں تحقیق کے فروغ اور عالمی معیار کی علمی سرگرمیوں کو مزید مستحکم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
اس میٹنگ میں ریسرچ ایڈوائزری کمیٹی کے کنوینیر پروفیسر اکمل حسین،پروفیسر مظہر جام، پروفیسر جمال انور، پروفیسر علی برہان مصطفی، پروفیسر خرم سلام سہگل، اور ریسرچ میں دلچسپی لینے والے طلبہ اور زاید ین ریسرچ فورم کے عہدیداروں نے بھرپور شرکت کی۔

29-04-2026

With Group of zayedians.. winning 2nd position in Research Poster presentation at Shalamar Medical and Dental College Lahore… Dr Muhammad Saleem the Principal Sheikh Zayed Medical College/Hospital Rahim Yar Khan congratulated them and announced awards.

27-04-2027

آج شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم کی سربراہی میں فائر ایکسٹینگشئرز سلنڈرز کی آگاہی بارے ورکشاپ منعقد کی گئی، ڈائریکٹر سیکیورٹی شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال رحیم یارخان ڈاکٹر عبدالرؤف چوہدری نے شیخ زید میڈیکل کالج کے فیکلٹی ممبران کو فائر ایکسٹینگشئرز سلنڈرز کی آگاہی بارے بریفنگ دی جن کے ساتھ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ سے زاہد محمود بابر آفس کلرک اور CCTV فائر سیفٹی انچارج غلام سرور بھی ہمراہ تھے
محترم پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری و شیخ زید میڈیکل کالج سے پروفیسرز سمیت فیکلٹی ممبران و دیگر عملہ نے اس سیشن میں حصہ لیا
اس کے بعد ڈائریکٹر سیکیورٹی نے شیخ زید میڈیکل کالج بلڈنگ کے ایگزٹ چیک کیئے اور ڈیپارٹمنٹس کے HODs سے ملاقات کی اور سیکیورٹی مسائل پر بات چیت کی