Events Gallery 2025, Sheikh Zayed Medical College / Hospital Rahim Yar Khan
29/05/2025
مشاورتی ایچ آئی وی سیمینار کا انعقاد، اہم ماہرینِ صحت کی شرکت- پروفیسر محمد سلیم کی سربراھی۔
رحیم یار خان – شیخ زید میڈیکل کالج ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی رحیم یار خان، اور فلاحی ادارہ “نئی زندگی” کے اشتراک سے آج HIV سے متعلق ایک اہم مشاورتی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیمینار کا مقصد عوام اور طبّی ماہرین میں HIV/AIDS کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا اور مؤثر حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔
سیمینار کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم، پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج نے کی۔ انہوں نے کہا کہ HIV نہ صرف طبّی مسئلہ ہے بلکہ ایک سماجی چیلنج بھی ہے جس کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے نوجوان ڈاکٹروں اور طلبہ پر زور دیا کہ وہ آگاہی مہمات میں فعال کردار ادا کریں۔
پروفیسر جمال انور، سربراہ شعبہ اطفال، نے بچوں میں HIV کی منتقلی، اس کی تشخیص اور بروقت علاج کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ ظہور، سربراہ شعبہ امراضِ نسواں،وارڈ۔2 نے ماں سے بچے میں HIV کی منتقلی کی روک تھام پر جامع گفتگو کی۔ انہوں نے زور دیا کہ حمل کے دوران اسکریننگ اور احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ہم نوزائیدہ بچوں کو اس موذی مرض سے بچا سکتے ہیں۔ نئی زندگی کے نما نئدے منظور احمد نے اپنے ادارے کی کاوشوں پر اظہار خیال کیا۔
سیمینار میں محکمہ صحت کے افسران، نئی زندگی کے سوشل ورکرز، اساتذہ، طلبہ، اور نرسنگ اسٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تمام مقررین نے HIV کے خلاف جدوجہد میں مربوط کاوشوں کی ضرورت پر زور دیا۔
آخر میں شرکاء نے سوال و جواب کے سیشن میں بھرپور دلچسپی لی، اور HIV سے متاثرہ افراد کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کیے۔
پرفیسر غلام مصطفی نے اپنے خطاب میں کہا اس طرح کے مشاورتی سیمینار اس بات کا عکاس ھے کہ ادارہ ذاتی تعاون اور کے خلاف ایک HIV آگاہی مہمات سے ہم
محفوظ اور باخبر معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں
15/05/205
شیخ زائد میڈیکلکالج رحیم یار خان میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد*
یہ تقریب حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق پرنسپل شیخ زائد میڈیکل کالج پروفیسر محمد سلیم کے حکم پر منعقد ہوئ۔
کمیونٹی میڈیسن ڈیپارٹمنٹ اور گائنی کولوجی ڈیپارٹمنٹ نے ایم بی بی ایس کےچوتھے سال کے طلباء کے رضاکاروں کی مدد انتضام کیا۔ اس تقریب میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم نے مھمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور خواتین کے حقوق کے اس اہم مقصد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، جس کے بعد چوتھے سال کے طالب علم دانش حسین نے اپنا خطاب پیش کیا۔ انہوں نے معاشرے میں خواتین کے بڑھتے ہوئے کردار کو انتہائی خوبصورتی سے اجاگر کیا۔ اس کے بعد محترمہ ڈاکٹرنورین معین نے خطاب کرتے ہوئے اسلام میں خواتین کے حقوق اور طاقت کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اسلام کی ان بہادر خواتین کا ذکر کیا جنہوں نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔
ڈاکٹر علی برھان مصطفی نے اپنے خطاب میں خواتین کے حقوق کے نفسیاتی اور معشرتی پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ کس طرح خواتین نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں۔
اس کے بعد پرنسپل صاحب نے اپنے خطاب میں خواتین کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے کالج کی ٹاپ اسکوررز میں زیادہ تر لڑکیاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ محنتی اور ذمہ دار ہوتی ہیں۔
انہوں نے اس حوالے سے معاشرے میں بیداری پیدا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء کو کالج کے ریسپشن ہال میں مدعو کیا گیا، جہاں خواتین کی آزادی کے پیغام کو اجاگر کرنے کے لیے ہوا میں غبارے چھوڑے گئے۔ یہ تقریب نہ صرف خواتین کے حقوق کے بارے میں آگاہی کا ایک بہترین موقع تھا، بلکہ اس نے معاشرے میں خواتین کے کردار کو مزید مضبوط کرنے کا عزم بھی پیدا کیا۔
۔
15/05/205
پریس رپورٹ
شیخ زاید میڈیکل کالج میں ذہنی صحت آگاہی ہفتہ کا باضابطہ افتتاح
شیخ زاید میڈیکل کالج: مورخہ 15 مئی 2025 بروز جمعرات، ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ذہنی صحت آگاہی ہفتہ کا باضابطہ افتتاح عمل میں لایا گیا۔ اس اہم سیمینار کا اہتمام شیخ زاید میڈیکل کالج کے زیر اہتمام کیا گیا ہے، جس کا مقصد معاشرے میں ذہنی صحت کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور اس سے متعلق پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنا ہے۔
تقریب میں مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم، پرنسپل شیخزاید میڈیکل کالج رحیم یار خان، تھے۔ ان کے علاوہ، ماہرین نفسیات، سماجی , اساتذہ، طلباء نے شرکت کی۔
سیمینار کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے ذہنی صحت آگاہی ہفتہ کی اہمیت اور کالج کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت بھی اتنی ہی اہم ہے اور اس پر توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں ذہنی صحت کے مسائل پر کھل کر بات کرنے اور متاثرہ افراد کی مدد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے حکومت اور دیگر اداروں سے بھی اپیل کی کہ وہ ذہنی صحت کی سہولیات کو عام کرنے اور اس سلسلے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے موثر اقدامات کریں۔
شرکاء نے اس اہم موضوع پر تبادلہ خیال کرنے اور ماہرین سے رہنمائی حاصل کرنے پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔
شیخ زاید میڈیکل کالج کے سیمینار کےاختتام پر تمام مہمانوں، مقررین اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ آگاہی ہفتہ معاشرے میں ذہنی صحت کے حوالے سے مثبت تبدیلی لانے میں معاون ثابت ہوگا۔تقریب کا انعقاد کمیونٹی میڈیسن اور سائکیا ٹری ڈپارٹمنٹ اور میڈیکل اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن کی متفقہ کوششوں سے ہوا۔