Events Gallery 2026, Sheikh Zayed Medical College / Hospital Rahim Yar Khan
*شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال میں 50 بیڈز پر مشتمل جدید سہولیات سے آراستہ "برن یونٹ" کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا*
*سنگ بنیاد کی تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر نے خود ایکسیویٹر چلاکر گراؤنڈ بریکنگ کی جس سے منصوبے کا عملی آغاز ہوگیا ، پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر سلیم لغاری نے "برن یونٹ" کے منصوبے کی اہمیت پر بریفنگ دی*
پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سلیم لغاری کی قیادت میں شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال کی کارکردگی میں نمایاں بہتری، مریضوں کو جدید سہولیات فراہم
شفاف ترقیاتی منصوبے، وارڈز کی تزئین و آرائش اور جدید طبی آلات کے نفاذ کیساتھ ہسپتال میں معیار اور خدمات میں اضافہ
نظم و ضبط، پیشہ ورانہ ماحول اور کلینیکل ریکارڈز کی ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے ہسپتال کی شفافیت اور کارکردگی میں بہتری
رحیم یار خان (بیورورپورٹ) شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال رحیمیارخان کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سلیم لغاری کے زیر قیادت ہسپتال میں انتظامی، طبی اور ترقیاتی شعبوں میں نمایاں بہتری دیکھی جا رہی ہے ذرائع کیمطابق پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سلیم لغاری نے اپنی قیادت کے ابتدائی دنوں سے ہی ہسپتال کے نظم و ضبط، تدریسی معیار اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کو اپنی اولین ترجیح بنایا، مقامی طبی اور انتظامی حلقوں کیمطابق پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سلیم لغاری نے مختلف شعبہ جات میں باقاعدہ کارکردگی مانیٹرنگ کا نظام متعارف کرایا جسکے نتیجے میں حاضری، ڈیوٹی سسٹم اور ایمرجنسی خدمات میں واضح بہتری آئی ہسپتال میں ترقیاتی منصوبوں کو شفافیت کے اصولوں کے مطابق مکمل کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی جس میں وارڈز کی تزئین و آرائش، نئی ایمرجنسی سہولتیں، جدید طبی آلات کی تنصیب، لیبارٹری سہولیات کی اپگریڈیشن و دیگر منصوبے شامل ہیں ذرائع کیمطابق انتظامیہ اور اسٹاف کے درمیان پیشہ ورانہ تعاون کو فروغ دینے پر بھی توجہ دی گئی اور ملازمین کے لیے محفوظ اور باوقار کام کے ماحول کو یقینی بنایا گیا ہسپتال کے تمام یونٹس میں معیار کی نگرانی کے لیے باقاعدہ آڈٹ اور شفاف مانیٹرنگ کے نظام متعارف کرائے گئے تاکہ تمام ترقیاتی اور روزمرہ کے کام مؤثر اور بلا کسی رکاوٹ مکمل ہوں مقامی شہری اور طبی حلقے اس بات پر متفق ہیں کہ پروفیسر ڈاکٹر سلیم لغاری کی قیادت میں ہسپتال کی کارکردگی میں واضح بہتری آئی ہے تدریسی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے معیار میں ترقی ہوئی اور ہسپتال کے روزمرہ کے امور میں مؤثر نظام قائم ہوا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں بجٹ کی شفاف تقسیم، کلینیکل ریکارڈز کی ڈیجیٹلائزیشن اور نئی طبی ٹیکنالوجیز کے نفاذ جیسے اقدامات نہ صرف مریضوں کے لیے سہولتیں بڑھا رہے ہیں بلکہ کسی بھی قسم کی کرپشن کے خدشات کو روکنے میں بھی مؤثر کردار ادا کر رہے ہیں، باخبر حلقوں کا کہنا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر سلیم لغاری نے ہسپتال میں نظم و ضبط، ترقیاتی کاموں، پیشہ ورانہ ماحول اور شفافیت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اور ان کا دور مجموعی طور پر ہسپتال کے معیار اور کارکردگی میں مستقل اور قابلِ دید بہتری کا دور قرار دیا جاسکتا ہے۔

