News & Events

Sheikh Zayed Medical College/Hospital Rahim Yar Khan

3 months 2 weeks ago

رحیم یارخان: شیخ زید میڈیکل کالج وہسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں فالج ایمرجنسی وارڈ کا افتتاح،پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری نے ہیڈ آف نیورولوجی وارڈ پروفیسر ڈاکٹر وزیر علی خان،ایم ایس شیخ زید ہسپتال ڈاکٹرراؤ امجد علی خان اور ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر زبیر اقبال کے ہمراہ وارڈ کا افتتاح کیا۔اس موقع پربات چیت کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری، پروفیسر ڈاکٹروزیرعلی خان اورایم ایس ڈاکٹر راؤ امجد علی خان نے کہاکہ فالج کے مریضوں کے لیے ایمرجنسی میں فالج یونٹ کا قیام کسی نعمت سے کم نہیں اس وارڈ کے قیام کا مقصد فالج کے مریضوں کو فوری طبی امداد مہیا کرنا اور انجکشن TPA لگا کر عمر بھر کی معذوروی سے بچانا ہے،ایسے مریض جو فالج کی علامات ظاہر ہونے پر ایک سے 4 گھنٹے کے اندر ایمرجنسی میں پہنچ جاتے ہیں ان کو TPAکا انجکشن لگا کر عمر بھر کی معذوروی سے بچایا جا سکتا ہے،اس انجکشن کی مارکیٹ میں قیمت دو لاکھ سے زیادہ ہے مگر حکومت پنجاب کی جانب سے یہ ٹیکہ شیخ زید ہسپتال میں بلامعاوضہ دستیاب ہے۔پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب بالخصوص وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کی طرف سے شعبہ صحت میں انقلابی اقدامات کیے جا رہے ہیں جس میں ہسپتالوں کو آپ گریڈیشن،ادویات کی فراہمی اور دیگر سہولیات شامل ہیں
ہیڈ آف نیورولوجی ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر وزیر علی خان کا کہنا تھا کہ فالج کے ایسے مریض جن کے دماغ کی شریان میں خون کا لوتھڑا جم جانا، چہرے کا ٹیڑھا پن،باوز میں کمزوری، نظر کا متاثر ہونا، اور بولنے میں دشواری شامل ہیں ان علامات کے ظاہر ہونے پر فوراً ریسکیو 1122 پر اطلاع کریں تا کہ بر وقت فالج کا علاج کر کے عمر بھر کی معذوروی سے بچایا جا سکے۔
ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر زبیر اقبال کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی میں فالج کے مریضوں کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے تا کہ فالج کے مریضوں کی بروقت تشخیص کر کے علاج شروع کیا جاسکے۔ایم ایس شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر امجد علی راؤ کا کہنا تھا کہ TPA انجکشن کی بلا تعطل فراہمی حکومت پنجاب کے عوام کے لیے ہے بڑا اقدام ہے اس سے پہلے فالج کے مریضوں کی ریکوری تقریباً نہ ہونے کے برابر تھی اور فالج کے مریض عمر بھر کی معذوروی کا شکار ہوجاتے تھے جبکہ TPAانجکشن سے فالج کے مریضوں کی ریکوری 80فیصد سے بھی زیادہ ہے۔
فالج ایمرجنسی وارڈ کے افتتاح موقع پر ڈی ایم ایس ڈاکٹر عاکف رؤف،ڈی ایم ایس ڈاکٹر رانا الیاس احمد،ڈاکٹر راحت رمضان ہیڈ آف فارمیسی ڈیپارٹمنٹ،ڈاکٹر ہمایوں ڈاکٹر زاہد،فوکل پرسن سٹروک ایمرجنسی خواجہ نعیم طارق و دیگر شریک تھے۔

Sheikh Zayed Medical College/Hospital Rahim Yar Khan

3 months 2 weeks ago

Sheikh Zayed Medical College/Hospital Rahim Yar Khan

3 months 2 weeks ago

SZH issues discussion in 7th VCs,Principals & MSs Conference

Sheikh Zayed Medical College/Hospital Rahim Yar Khan

3 months 2 weeks ago

Sheikh Zayed Medical College/Hospital Rahim Yar Khan

3 months 2 weeks ago

ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر شیخ زید میڈیکل کالج وہسپتال کے شعبہ امراض وجگر کے ایچ اوڈی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹراسرارالحق کے زیراہتمام ایک آگاہی واک نکالی گئی جس کی قیادت پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمدسلیم لغاری نے کی، واک ایڈمن بلاک سے شروع ہوکر شعبہ امراض معدہ وجگر پرپہنچ کر اختتام پذیر ہوئی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسرڈاکٹر محمد سلیم لغاری، ایم ایس ڈاکٹرراؤ امجدعلی خان اورایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹر اسرارالحق نے کہاکہ ہیپاٹائٹس ایک جان لیوا مرض ہے عالمی ادارہ صحت کے اعدادوشمارکے مطابق پاکستان میں ہیپاٹائٹس میں مبتلاء افراد کی فہرست میں پہلے نمبر پرہے، پاکستان میں اس وقت ایک کروڑ لوگ اس مرض میں مبتلاء ہیں جو لمحہ فکریہ ہے ان میں سے 80فیصد لوگوں کو اپنی بیماری کا علم ہی نہیں ہوتا کیونکہ یہ ایک خاموش قاتل ہے زیادہ ترلوگوں میں اس بیماری کی کوئی علامات ظاہرنہیں ہوتیں تاوقتیکہ کوئی پیچیدگی ہوجائے جیسا کہ پیٹ میں پانی پڑجانا، خون کی الٹی آنا، بے ہوشی اورغنودگی وغیرہ اس بیماری سے نبردآزما ہونے کا بہترین حل یہ کہ بروقت تشخیص کی جائے اس کے لیے عوام کوچاہیے کہ شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کے معدہ وجگر آؤٹ ڈور میں یرقان کے فری ٹیسٹ اورعلاج سے مستفید ہوں اوربروقت اپنے اوراپنے خاندان کے ٹیسٹ کرائیں اگر ٹیسٹ منفی ہے تو ہیپاٹائٹس بی کے حفاظتی ٹیکے لگوائیں اوراگر مثبت ہوتو اپنے علاج میں کوئی غفلت اورلاپرواہی نہ کریں۔واک میں پروفیسر ڈاکٹر اکمل حسین، پروفیسرڈاکٹرغلام فرید، ایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹرظفرمجید، ڈاکٹر مصباح شاہد، ڈاکٹررومیسہ، ڈاکٹرعمرخالد، اے ایم ایس ڈاکٹرعمران بشیر، ڈی ایم ایس ڈاکٹر عامرخاکوانی، ڈاکٹر رانا الیاس احمد، نرسنگ سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرشفقت نورین، سینئرسٹاف ثمینہ خوشی ودیگر ڈیپارٹمنٹس کے ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل سٹاف شریک تھے۔

Sheikh Zayed Medical College/Hospital Rahim Yar Khan

3 months 4 weeks ago

Newly Renovated / Fully Equiped Operation Theater (Eye) Inauguration By Professor Dr. Muhammad Saleem Laghari Principal Sheikh Zayed Medical College/Hospital, Rahim Yar Khan on July

Sheikh Zayed Medical College/Hospital Rahim Yar Khan

4 months 23 hours ago

Honorable Secretary Specialized Healthcare & Medical Education worthy Mr. Ali Jan Khan paid the inspection visit at Sheikh Zayed Hospital Rahim yar Khan. Principal SZMC

Sheikh Zayed Medical College/Hospital Rahim Yar Khan

5 months 1 week ago

پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال رحیم یار خان پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری نے ایم ایس شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان ڈاکٹر امجد علی راؤ اور ٹیم کے ہمراہ پائلٹ پروگرام برائے حب اینڈ سپوک ماڈل ظاہر پیر رحیم یار خان سائٹ کا دورہ کیا۔ پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج نے پراجیکٹ کی تکمیل کے بارے میں دریافت کیا ، IDAP کی ٹیم نے پراجیکٹ کی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی انہوں نے بتایا کہ 65% کام ہو چکا ہے ۔ اس سال کے آخر تک تعمیراتی کام مکمل کر کے پراجیکٹ حوالے کر دیا جائے گا تاہم آؤٹ ڈور جولائی کے آخر تک مکمل کر دیا جائے گا۔ پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال رحیم یار خان نے کہا عید کے بعد کام کی رفتار کو مزید بہتر کیا جائے۔

Principal SZMC Prof. Dr. Muhammad Saleem Leghari paid a surprise inspection visit in Emergency Department to examine the provided healthcare services. He visited the pharmacy

News & Events 2022

News & Events 2021

 News & Events 2020

 News & Events 2019

 News & Events 2018

 News & Events 2017

 News & Events 2016

 News & Events 2015

 News & Events 2014

 News & Events 2013

 News & Events 2012

 News & Events 2011

 News & Events 2010

 News & Events 2009

 News & Events 2008

 News & Events 2007