our Management
Chairman
Board of Management
Mr. Muhammad lqbal Hafeez
Alhamdulillah! It is with great honor that I assume the role of Chairman at Sheikh Zayed Medical College/Hospital, Rahim Yar Khan. This institution stands as a testament to the power of compassionate healthcare, providing high-quality services to our community.
Prof. Dr. Muhammad Saleem
I feel proud with extreme humbleness that Sheikh Zayed Medical College, Rahim Yar Khan has established its worth in a short span of time. In addition to its recognition by PMDC

Practice makes perfect
We know about your hectic schedule. We also know the only way you truly understand a subject is by practicing it in a real environment. This is why we’ve set a playground area that’s full of hours of exercises, questions and challenges. It even has a gaming section.
The best campus facilities
In addition to our online library and classroom, we also offer an option to take part in a live classroom. Here you’ll be able to use the most up-to-date facilities and computer equipment.

رحیم یارخان۔ایم بی بی ایس فرسٹ ائیر،سیکنڈ ایئر اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے طلباء و طالبات کی محنت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،طلباء و طالبات نے انسانی اعضاء کے ماڈل بنانے میں بڑی محنت کی ہے۔اس طرح کی سرگرمیاں طلباء وطالبات میں ذہنی نشو نما اور نکھار کا بائث بنتی ہیں ان خیالات کا اظہار پرنسپل شیخ زاید میڈیکل کالج/ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم نے ورلڈ اناٹومی ڈے کے موقع پر سیمنار سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ اناٹومی ڈے کے موقع پر ہیڈآف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر روشن علی نے، اناٹومی ڈیپارٹمنٹ شیخ زاید میڈیکل کالج کے زیر انتظام دوسری سالانہ اناٹومی ماڈل آرٹ نمائش زیر سرپرستی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم انعقاد کیا۔اناٹومی ماڈل آرٹ نمائش میں تین سو سے زائد MBBS کے فرسٹ ائیر،سیکنڈ ایئر اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔جس میں طلباء و طالبات کے 60سے زائد گروپس نے انسانی اعضاء کے مختلف ماڈل بنائے۔اناٹومی ماڈل آرٹ نمائش کا افتتاح چیف گیسٹ پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم نے کیا۔اس موقع پر ہیڈ اناٹومی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر روشن علی،پرنسپل سٹاف آفیسرAPMO ڈاکٹر خالد مختیار،ہیڈ فارماکالوجی ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر مظہر حسین،ہیڈ فرنزک میڈیسن ڈیپارٹمنٹ ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عمارہ منیر،ہیڈ پتھالوجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر محمد بلال غفور،سپورٹس پریزیڈنٹ ڈاکٹر معظم علی عاطف،ہیڈ پیڈز سرجری ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال،ہیڈ سرجیکل یونٹ ٹو ڈاکٹر حسن عباس،میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر فیصل وحید، اے ایم ایس ڈاکٹر عمران بشیر سمیت فیکلٹی کے دیگر ممبران وہ سٹا ف نے شرکت کی۔ نمائش کے افتتاح کے بعد ورلڈ اٹانومی ڈے کے حوالے سے اناٹومیکل ماڈل کیک بھی کاٹا گیا۔ بعد ازاں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم نے ہیڈ اناٹومی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر روشن علی اور دیگر فیکلٹی ممبران کے ساتھ نمائش میں سٹو ڈنٹ کے بنائے ہوئے انسانی اعضاء کے ماڈل کا تفصیلی جائزہ لیا اور تمام سٹوڈنٹس کو خراج تحسن پیش کیا کہ تما م سٹو ڈنٹس نے ماڈل بنانے میں بڑی محنت اور جانفشانی سے کا م کیا ہے۔ اس موقع پر سیمنار کا اہتمام اناٹومی لیکچر ہال میں کیاگیا۔سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈ آف اناٹومی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر روشن علی نے کہا وہ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس نمائش کے انعقاد میں بھر پور معاونت اور سرپرستی فرمائی۔انہوں نے مزید کہا کہ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم کی قیادت میں شیخ زید میڈیکل کالج کو بہت اوپر تک لیکر جائیں گے۔انہوں نے فرسٹ ائیر MBBS کلاس کی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر صائمہ عبدالوحید،ڈاکٹر ماریہ ارشد،ڈاکٹر اقرا مجاہد،سیکنڈ ایئر کوآرڈینیٹرڈاکٹر سمیہ غفار،ڈاکٹر فریال ولی،ڈاکٹر فاطمہ غفور اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے ڈاکٹر اصغر علی،ڈاکٹر رومیلہ امجد،ڈاکٹر عروج طاہرکو نمائش کے انعقاد پر ان کی خدمات کو سراہا۔ طلبا وطالبات کے بنائے گئے ماڈل کو پوزیشن دینے کے لیے جج مقرر کیئے گئے جن میں ڈاکٹر روشن علی،پروفیسر ڈاکٹر حسن عباس،ڈاکٹر اکبر اور ڈاکٹر صائمہ وحیدشامل تھی سیمنار کے آخر میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم اورہیڈ آ ف اناٹومی ڈیپارٹمنٹ نے نمائش میں اول،دوم اور سوم پوزیشن لینے والے طلباء و طالبات میں ایوارڈز،شیلڈ ز اور اعزازی سرٹیفکٹس تقسیم کیے اس موقع فرسٹ ائیر اور سیکنڈ ائیرMBBSکے سٹوڈنٹس کی انتظامی کمیٹیوں سمیت کلیریکل سٹاف، ہیلتھ سپورٹ سٹاف،درجہ چہارم کے ملازمین کو تعریفیی سر ٹیفکیٹ بھی دیئے گئے۔
*شیخ زید ہسپتال کے لیے ڈائیلائسز وارڈ کے لیے 7 عدد ڈائلاسسز نیو مشین عطیہ کرنے کی افتتاحی تقریب مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان ظہیر انور صاحب تھے
تقریب میں چیئرمین بورڈ اف مینجمنٹ شیخ زید ہسپتال و میڈیکل کالج چوہدری محمد اقبال حفیظ پرنسپل شیخ زید میڈیکل پروفیسر سلیم لغاری ممبران بورڈ اف مینجمنٹ معروف صنعت کار حاجی محمد ابراہیم ڈاکٹر ظہیر مصطفی ڈاکٹر محمد الیاس رانا و دیگر ہمراہ تھے*
چیمبر آف کامرس کے وفد کا شیخ زید میڈیکل کالج اور ہسپتال کا وزٹ: ایک مثبت اقدام
چیمبر آف کامرس کے پریزیڈنٹ مسٹر ولید احمد اور سینئر وائس پریزیڈنٹ مسٹر شہیر اقبال نے شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال، نیو کارڈیک سینٹر اور آپریشن تھیٹر کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم نے ہسپتال کی صحت سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
وفد نے آپریشن تھیٹر کی مشینری کے لیے ڈونیشن دینے کا وعدہ کیا، جس سے مریضوں کے لیے آپریشن کی سہولیات میں بہتری آئے گی۔ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم نے چیمبر آف کامرس کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے مریضوں کو بہت فائدہ ہوگا۔
دورے کے اختتام پر پرنسپل اور میڈیکل سپرنٹینڈنٹ نے پریزیڈنٹ اور سینئر وائس پریزیڈنٹ کا شکریہ ادا کیا۔ یہ اقدام دونوں اداروں کے درمیان تعاون اور صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے ایک مثبت قدم ہے۔
Learn from the very best
Join our course and start building the most wanted career available today. We make sure every class is easily understood, and that all students reach the same level of expertise needed for today’s hi-tech industry.
Working hours
Monday - Saturday:8:00-14:00Hrs
Friday - 8:00-12:00
We are here
Sheikh Zayed Medical College Rahim Yar khan, Pakistan
Phone:+92 68 9230165-167
Fax:+92 68 9230162
Email: info@szmc.edu.pk