our Management
Chairman
Board of Management
Mr. Muhammad lqbal Hafeez
Alhamdulillah! It is with great honor that I assume the role of Chairman at Sheikh Zayed Medical College/Hospital, Rahim Yar Khan. This institution stands as a testament to the power of compassionate healthcare, providing high-quality services to our community.
Prof. Dr. Muhammad Saleem
I feel proud with extreme humbleness that Sheikh Zayed Medical College, Rahim Yar Khan has established its worth in a short span of time. In addition to its recognition by PMDC

Practice makes perfect
We know about your hectic schedule. We also know the only way you truly understand a subject is by practicing it in a real environment. This is why we’ve set a playground area that’s full of hours of exercises, questions and challenges. It even has a gaming section.
The best campus facilities
In addition to our online library and classroom, we also offer an option to take part in a live classroom. Here you’ll be able to use the most up-to-date facilities and computer equipment.

*وزیر اعلیٰ پنجاب سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ کے چیئرپرسن برگیڈئیر (ر) بابر علاؤ الدین ستارہ امتیاز ملٹری کا *شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کا دورہ**
17 اپریل 2025 کو، چیئرپرسن وزیر اعلیٰ پنجاب سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ برگیڈئیر (ر) بابر علاؤ الدین نے شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کا دورہ کیا، جس میں انہوں نے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ، نیو کارڈیک سینٹر، پیڈز نیونینٹل آئی سی یو، اور گائنی ڈیپارٹمنٹ کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے ایمرجنسی، گائنی، پیڈز نیو نیٹل آئی سی یو کے مریضوں سے براہِ راست بات چیت کرتے ہوئے صحت کی سہولیات، ادویات کی مفت فراہمی، اور علاج و معالجہ کے معیارات کے بارے پوچھا۔ اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔
انہوں نے شیخ زید ہسپتال میں بہترین علاج و معالجہ کی سہولیات اور ادویات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے شیخ زید ہسپتال میں ہوبارہ کے طرف مریضوں اور ان کے ساتھ اٹینڈنٹ کے لیے تین وقت کھانے کی فراہمی پر انکی خدمات کو سراہا اور بہترین اقدام قرار دیا ان کے لئے دعائیہ کلمات بیان کیے۔ انہوں نے نیو کارڈیک سینٹر انجیو گرافی پرائمری پی سی آئی دیکھی، دل کے مریض کو سٹنٹ ڈالنے کا پروسیجر دیکھا، کارڈیالوجی ڈاکٹروں کی ٹیم کی خدمات کو سراپا۔ انہوں نے جدید مشینری نصب ہونے اور جدید سہولیات کی فراہمی پر یو اے ای گورنمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔
پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال، پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ کے چیئرپرسن برگیڈئیر (ر) بابر علاؤ الدین ستارہ امتیاز ملٹری کو شیخ زید ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی، بجٹ کے مسائل پر بریفننگ دی، انہوں نے ہب اینڈ سپوک ماڈل شیخ زید ہسپتال ظاہر پیرکے تعمیراتی منصوبے کی تکمیل کے بارے بتایا۔ تاہم، سرجیکل ٹاور کی تعمیر میں تاخیر پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔
۔وزیر اعلیٰ پنجاب سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ کے چیئرپرسن برگیڈئیر (ر) بابر علاؤ الدین ستارہ امتیاز ملٹری نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے صحت کے شعبے میں اصلاحات اور عوامی خدمت کے مشن کو اجاگر کیا۔ اورکہا کہ شیخ زید ہسپتال میں ڈاکٹرز کی تعداد بڑھانے، بجٹ میں اضافے، اور جدید آلات کی تنصیب جیسے اقدامات کے لیے اٹھارٹی کو آگاہ کریں گے۔
چئر پرسن وزیر اعلیٰ پنجاب سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ برگیڈئیر (ر) بابر علاؤ الدین ستارہ امتیاز ملٹری کے وزٹ کے دوران ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان خرم پرویز، میڈیکل سپرنٹینڈنٹ شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر راؤ امجد علی خان،اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر عرفان انور۔ ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر عمران بشیر، نرسنگ سپرینٹنڈنٹ شفقت پروین ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر فرحانہ خالد، ڈی ایم ایس ایمرجنسی ڈاکٹر مظفر و دیگر بھی ہمراہ تھے۔
پریس ریلیز
مورخہ: 11 اپریل 2025
مقام: شیخ زید میڈیکل کالج/ہسپتال، رحیم یار خان
آج شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال، رحیم یار خان کے بورڈ آف مینجمنٹ کا چوتھا اجلاس چوہدری اقبال حفیظ، چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں معزز ممبران حاجی محمد ابراہیم، چوہدری عمر جعفر (سابق ایم پی اے)، ملک ساجد فیروز ایڈووکیٹ، پروفیسر ڈاکٹر ظہیر مصطفیٰ، ڈاکٹر حق نواز، پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم، اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر راؤ امجد علی خان نے شرکت کی۔
اجلاس میں ہسپتال کے مختلف انتظامی و طبی امور پر تفصیل سے گفتگو کی گئی اور مریضوں کی بہتر نگہداشت، علاج معالجہ اور سہولیات کی فراہمی سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ حکومتِ پنجاب نے شیخ زید ہسپتال میں برن یونٹ اور آنکولوجی یونٹ کے قیام کی منظوری دے دی ہے، جو کہ ایک بہت بڑی پیش رفت ہے۔
بورڈ آف مینجمنٹ نے اس اہم پیش رفت پر حکومت پنجاب بالخصوص وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا کہ اُن کی خصوصی دلچسپی اور ویژن کے نتیجے میں جنوبی پنجاب کے عوام کو یہ قیمتی تحفہ ملا۔ اجلاس میں اس بات کا بھی اعادہ کیا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا وژن ہے کہ عوام کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں اور ہر مریض کو مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
بورڈ آف مینجمنٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق اسپتال میں آنے والے ہر مریض کو سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ طبی سہولیات میں جدت، عملے کی تربیت، اور سہولیات کی دستیابی کے لیے جامع حکمتِ عملی اپنائی جائے گی۔
اس موقع پر چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ نے کہا کہ بورڈ ہر ممکن کوشش کرے گا کہ ہسپتال کی کارکردگی میں بہتری لائی جائے، مریضوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے، اور تمام شعبہ جات میں شفافیت اور معیار کو برقرار رکھا جائے۔
بورڈ نے اسپتال کے عملے اور ڈاکٹروں کی خدمات کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مل کر شیخ زید ہسپتال کو صوبے کا مثالی ادارہ بنائیں گے۔
رحیم یارخان شیخ زید میڈیکل کالج وہسپتال کے گائنی ڈیپارٹمنٹ (یونٹ 3) کے زیراہتمام طبی تحقیق اور مختلف بیماریوں کے علاج میں مصنوعی ذہانت کے استعمال” کے موضوع پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔جس کے مہمان خصوصی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمدسلیم لغاری تھے، ڈیپارٹمنٹ کی ایچ اوڈی ڈاکٹر صائمہ ذوالفقار کی زیرصدارت اس ورکشاپ میں ڈیپارٹمنٹ کی ڈاکٹرز اورسٹاف نے شرکت کی،ورکشاپ سے مہمان مقرر اور سہولت کار ڈاکٹر عامر فرقان اسوسی ایٹ پروفیسر آف انتھیزیا ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے بھی خطاب کیا۔ ورکشاپ کے شرکاء اور انہوں نے مختلف بیماریوں کی تشخیص اور علاج میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کے بارے میں بہت اہم اور منفرد تجاویز پیش کیں۔ ڈاکٹر صائمہ ذوالفقار نے گائنی/Obs اور تولیدی ادویات میں مصنوعی ذہانت کے کردار پر روشنی ڈالی۔ ورکشاپ میں ڈاکٹر محمد زبیر قائمقام ایم ایس شیخ زید ہسپتال، ڈاکٹر عمران بشیر اے ایم ایس، ڈاکٹر سعدیہ ظہور، ڈاکٹر نورین معین، ڈاکٹر سعدیہ یونس، ڈاکٹر شاہدہ اسلم، ڈاکٹر فرحانہ شبنم، ڈاکٹر سعدیہ عمر، ڈاکٹر آمنہ نسیم، ڈاکٹر نادیہ، گائنی ڈیپاٹمنٹس کے سینئر رجسٹرار اور پی جی ار نے شرکت کی۔ تمام شرکاء نے ورکشاپ میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور انہوں نے مصنوعی ذہانت کی اہمیت اور اس نے طبی پیشے کے انقلاب بارے بہت کچھ سیکھا۔پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمدسلیم لغاری نے کہاکہ نئے اورخاص طور پر پی جی آر ڈاکٹرز کے لیے یہ ورکشاپ بڑی اہمیت کی حامل ہے جس سے انکو بہت سیکھنے کا موقع ملے گاجوآگے چل کر انکے کام آئیگا اورآپکی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں مزید نکھار پیداکرے گا انسان کی زندگی میں سیکھنے کا عمل کبھی ختم نہیں ہوتا انہوں نے ورکشاپ کے انعقاد کو گائنی ڈیپارٹمنٹ کے تینوں یونٹس کو خوش آئند قراردیا۔
Learn from the very best
Join our course and start building the most wanted career available today. We make sure every class is easily understood, and that all students reach the same level of expertise needed for today’s hi-tech industry.
Working hours
Monday - Saturday:8:00-14:00Hrs
Friday - 8:00-12:00
We are here
Sheikh Zayed Medical College Rahim Yar khan, Pakistan
Phone:+92 68 9230165-167
Fax:+92 68 9230162
Email: info@szmc.edu.pk